خضدار سول ہسپتال کے سامنے کھڑی لوکل ایمبولینس مافیا کی من مانیاں لوٹ مار جاری، غریب عوام پریشان



خضدار ( نامہ نگار )سول ہسپتال کے سامنے کھڑی نجی و لوکل ایمبولینس مافیا کی جانب سے مریضوں اور ان کے لواحقین سے لوٹ مار من پسند اور بھاری کرایے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے
متاثرہ افراد کے مطابق خضدار سے وڈھ تک مریضوں کو منتقل کرنے کے لیے 20 سے 25 ہزار روپے تک کرایہ طلب کیا جاتا ہے، جبکہ کراچی لے جانے کے لیے 45 ہزار سے 60 ہزار روپے تک وصول کیے جاتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ عام ویگن اور دیگر ٹرانسپورٹ سروسز بھی اتنا کرایہ وصول نہیں کرتیں جتنا ایمبولینس مالکان مانگ رہے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر مریضوں کے لواحقین مجبوری اور ہنگامی صورتحال کے باعث یہ بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جس سے غریب اور لاچار طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان ایمبولینسوں کے کرایے مقرر کیے جائیں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
شہریوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی، بے روزگاری اور قدرتی آفات نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، جبکہ دوسری طرف مریضوں کے 1نام پر یہ اضافی بوجھ ناقابل برداشت بنتا جا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post