چاغی ( نامہ نگار ) ضلع چاغی کے علاقے امین آباد سے لاپتہ ہونے والے عبدالرؤف بازیاب ہو کر گزشتہ شب اپنے گھر پہنچ گئے۔
عبدالرؤف 29 مئی 2026 کو رات 3 بجے کے قریب گھر پر چھاپے کے دوران لاپتہ کیے گئے تھے جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائی جا رہی تھی۔
عبدالرؤف پیشے کے اعتبار سے کسان ہیں۔ ان کی گھر واپسی کے بعد اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، یاد رہے کہ عبدالرؤف کو اس سے قبل بھی جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔
