کوئٹہ سے ڈیرہ مراد تک شاہراہ پر ڈاکو راج ہے ،چیک پوسٹوں پر لوٹ مارفورسز کر رپے ہیں ، شاہراہوں پر حملے مسلح تنظیں ،ٹرانسپورٹرز کہاں جائیں ٹرانسپورٹر پھٹ پڑا

 


کوئٹہ ( نامہ  نگار ) ٹرانسپورٹر برادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان بھر میں ٹرانسپورٹرز، ڈرائیوروں اور مال بردار گاڑیوں کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ کوئٹی سے ڈیرا مراد جمالی تک ڈاکووں کا راج ہے مسافر اب دن کو بھی لٹنے لگے ہیں ،دوسری جانب شاہراہوں پر مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے فائرنگ اور حملوں کے واقعات بڑھ رہے ہیں جبکہ یہ مسائل اپنی جگہ  مختلف چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹرز کو مبینہ طور پر ان کے محافظ  ہراساں کرکے بھاری بھتہ لیکر  مالی مشکلات میں دھکیل رہے ہیں کسی کا کمبل تو کسی مسافر کا قیمتی سامان چیک پوسٹ کے محافظ اٹھاکر لے جاتے ہیں ۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق آئے روز ٹرکوں اور ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنائے جانے سے نہ صرف قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جس کے اثرات پورے بلوچستان کی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں اور موجودہ حالات میں کاروبار جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شاہراہوں پر امن و امان کو یقینی بنائے، ٹرانسپورٹرز کے جان و مال کا تحفظ کرے اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرے۔
ٹرانسپورٹر برادری نے خبردار کیا کہ اگر ان کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے اور چیک پوسٹوں پر سرکاری لوٹ مار کو بند نہیں کیاگیا  تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post