کوئٹہ / کیچ ( نامہ نگار ) کوئٹہ پولیس کی فائرنگ دو ڈاکو ھلاک ،دوسری جانب دشت کے علاقے اچانک بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے حمل ولد حمید کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مقتول کا تعلق دشت ہرانی بینٹ سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
علاوہ ازیں تربت ڈھنک کے ایریا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سبی کے رہائشی قلفی فروش عبدالرحیم زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق معیب علی اپنی ریڑھی پر قلفی فروخت کر رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں معیب علی زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دریں اثناء پنجگور چکل سے پروم کا رہائشی مجاہد کی نعش برآمد ہوا ہے ۔
