واشک ماموکے گھر جانے والا 10 سالہ بچہ پر اسرار طورپر لاپتہ



بسیمہ ( نامہ نگار )واشک پتک بسیمہ کے رہائشی 10 سالہ عمیر سلیم ولد سلیم الحق 12 جون کو شام تقریباً 4 بجے گرین ٹاؤن بسیمہ میں اپنے ماموں کے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوا ، اہل خانہ کے مطابق بچہ گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں پہنچا اور اس کی تلاش جاری ہے۔
اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص نے عمیر سلیم کو کہیں دیکھا ہو یا اس کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر 03367037877 یا 03322488009 پر رابطہ کرے تاکہ بچے کو جلد از جلد اس کے والدین تک پہنچایا جا سکے۔ اہل علاقہ اور سماجی حلقوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ گمشدہ بچے کی تلاش میں تعاون کریں اور اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچے کی بازیابی میں مدد مل سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post