مستونگ ( نامہ نگار ) آج بلوچستان میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مستونگ سے کچلاک اور دیگر علاقوں تک موٹر سائیکل پر پٹرول سپلائی کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والا ایک محنت کش حادثے کا شکار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔
یہ واقعہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ غربت، بے روزگاری اور مجبوری کی تلخ حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔ جب لوگ جان کے خطرے کے باوجود ایسے کام کرنے پر مجبور ہوں تو یہ ہمارے نظام اور حالات پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
حکام سے اپیل ہے کہ ایسے خطرناک اور غیر محفوظ ذرائع روزگار کا مستقل حل نکالا جائے اور متاثرہ خاندان کی فوری مالی امداد اور کفالت کی جائے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
