گوادر ( نامہ نگار ) گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ واقعہ جیونی سے گوادر آتے ہوئے پیش آیا جہاں زرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے ھؤر شولیگ کے رہائشی کمال داد کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور تھا۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہی قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی کمال داد پر گوادر شہر کے علاقے فقیر کالونی پل کے قریب حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔
