پسنی روڈ ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

 


پسنی ( نامہ نگار ) مکران کوسٹل ہائی وے پر جمعہ کے روز ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دوپہر تقریباً 1:50 بجے ڈوسی کے مقام پر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر اسٹیشن پسنی کی امدادی ٹیم 15 منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوا ہے۔ زخمیوں میں بیبگراکبر، انم، حرّام اور نائیلہ شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے پاک عمان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post