حب چوکی سے فورسز نے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جبری لاپتہ کردئیے

 


حب ( نامہ نگار ) 
حب چوکی سے فورسز نے  متعدد افراد حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا.  ذرائع کے مطابق 8 فروری 2026 کی شب ضلع حب چوکی کے علاقے گلشن امیر آباد میں چھاپہ مارا گیا جس کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران چار بھائیوں عبدالرب ولد جمعہ، محمد رحیم ولد جمعہ، عبدالرازق ولد جمعہ اور عبدالمالک ولد جمعہ کو حراست میں لیکر لے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کا تعلق مشکے نوکجو سے ہے۔
خاندان کے مطابق عبدالرب کے بیٹے شاہ زیب، محمد رحیم کے بیٹے جہانگیر، عبدالرازق کے بیٹے نوروز اور شاہ میر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ،
اس کے علاوہ داد شاہ ولد فضل کریم کو بھی ساتھ لے گئے ہیں۔
اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد کیا گیا۔
متاثرہ خاندان کے مطابق فضل کریم، جو کہ سرکاری ملازم اور پولیس سے وابستہ بتائے جاتے ہیں کو ضلع خضدار سے اغوا کیا گیا۔ ان کے بیٹے نواز کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ وہ سرکاری ملازم ہیں اور انہیں بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
اسی طرح داد شاہ ولد فضل کریم کو حب چوکی سے لے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post