تربت، پولیس اہلکار اور اس کا رشتہ دار لاپتہ

 


تربت ( نامہ نگار ) تربت کے علاقے گوگدان میں پولیس اہلکار اور اس کے ایک قریبی رشتہ دار کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق بختیار ولد مرید ساکن دشت چوٹ اور اس کا ایک قریبی رشتہ دار دو روز قبل لاپتہ ہوئے۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان ایک ضروری کام کے سلسلے میں تربت شہر گئے تھے تاہم واپس نہیں لوٹے۔ اہلِ خانہ کے مطابق واقعے کے روز علاقے میں حالات کشیدہ تھے جس کے باعث انہیں خدشہ ہے کہ دونوں کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا ہو سکتا ہے۔
اہلِ خانہ نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے دونوں کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ان کے بارے میں واضح معلومات فراہم کی جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post