کوئٹہ ( نامہ نگار ) لسبیلہ
اوتھل کے علاقے کنڈیارو سے پھندہ لگی دو نعشیں برآمد تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
نوشکی ٹیچنگ ہسپتال کے قریب شہری کی لاش پڑی ہے ، مقامی سوشل میڈیا میں لاش کی تصویر وائرل ، زرائع کے مطابق شہری کی لاش تاحال پڑی ھوئی ہے۔
دوسری جانب نوشکی گزشتہ شب کلی قاضی آباد میں ہوائی گولی لگنے سے کمسن لڑکا شہزاد احمد ولد ظفر احمد قوم کھوسہ سکنہ نوشکی بازار شہید ہوگیا۔
علاوہ ازیں وڈھ اورناچ میں مسلح افراد کا حملہ شدید فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال
ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
کوئٹہ شہر کی فضاؤں میں ایک مرتبہ پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ،مشرقی بائپاس کے پہاڑوں پر فائرنگ دھماکوں کی آواز سنی گئی لوگوں میں خوف وہراس ۔
