کوئٹہ (نامہ نگات)بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آج بھی مکمل طور پر معطل رہی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، جبکہ آئندہ چند روز تک بھی ٹرین سروس کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس چوتھے روز بھی روانہ نہیں ہو سکی، جبکہ کراچی جانے والی بولان میل بھی بدستور معطل ہے۔
ٹرین سروس کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سینکڑوں مسافر مختلف شہروں میں پھنس گئے ہیں، جبکہ کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بھی چوتھے روز سے معطل ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث طلبہ، تاجر، فری لانسرز اور عام شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ آن لائن کاروبار، بینکاری امور اور تعلیم سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد پریشان ۔
