پنجگور مخصوص ٹولہ ہماری آباواجداد کی زمینوں سے ہمیں بے دخل کرنا چاہتے ہیں ۔معززین کی پریس کانفرنس

 


پنجگور( نامہ نگار) کیل کور کے نامور سیاسی وسماجی شخصیات سید علی جان حبیب ، واجہ سیدملا نور بخش سید عبدالطیف عظیم سید عابد نور ،سید دلجان نور ،سید شہاب الدین ،چیرمین کیلکور سید عبدالوہاب  سید ثناء اللہ براھیم ،واجہ محمد کریم شکیل احمد الطاف حسین راشد حسین ماجد حسین محمد اسحاق محمد حنیف آرام علی جمعہ کریم میر سہریسان نے  زمینی تنازعہ پرپریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن شہری ہیں علاقے کے لیے ہمارے خاندان کی سیاسی وسماجی خدمات ہر خاص وعام پر آشکار ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ ایک ٹولہ جسے محمد بخش صال محمد اور دیگر کی آشیرباد حاصل ہے سعید آباد گامیش در میں ہمارے پدری زمین  پر آکر قابض ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ اس ٹولے نے 2019 کو بھی ہمارے زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مگر اس وقت ہم نے اس ٹولے کی قبضہ گیری کی کوششوں کو ناکام بنایا تھا جسکے بعد ہم نے عدالت میں جاکر استغاثہ کرائی جس کے بعد علاقے کی معتبرین کی مداخلت پر ہمارا  اس ٹولے کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا اور یہ زمین پر اپنے دعوے  سے دستبردار ہوگئے اور یہ  اقرار کیا کہ جس زمین پر وہ دعوی کررہے تھے یہ سید ملا نوربخش اور اسکے فیملی کی ملکیت ہے لہذا اس زمین پر انکا کوئی حق نہیں ہوگا  انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی کے ساتھ ہمارا جھگڑا اور ناراضگی ہو بلکہ ہمیشہ بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھ کر معاملات فہمی کا مظاہرہ کیا اور علاقائی مسائل کے حل میں ہاتھ بھٹیا انہوں نے کہا کہ آج بوائز پرائمری سکول آرایچ سی اور واٹر سپلائی جس جگہ پر قائم ہیں یہ زمین بھی ہم ہی نے عوامی فلاح وبہبود کی خاطر دیا ہے تو پھر قبضہ مافیا بتائے کہ یہ زمین انکی ملکیت میں کیسے آگئی انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہر چیز کا تحریری ثبوت موجود ہے اور ہم اپنے پدری زمینوں پر دوسروں کی قبضہ گیری ہر گز برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے اسی گروپ نے 18/1/2026 کو دوبارہ آکر ہمارے زمین پر واردات کرنے کی کوشش کی اور آرایچ سی کے قریب ایک کمرہ تعمیر کرنا شروع کردیا جس پر ہم علاقہ مکینوں کے ساتھ وہاں گئے اور ان کو کام نہ کرنے کا کہا مگر وہ باز نہ آئے بلکہ الٹا ہمیں گالم گلوچ کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے انہوں نے کہا کہ قابضین کے خلاف ہم نے پولیس کو ایف آئی آر کے لیے درخواست جاکر جمع کرائی کہ ملزمان زور زبردستی ہمارے زمین پر قابض ہونے کے ساتھ ہمیں جانی ومالی نقصانات پہنچانے کے درپہ ہیں لہذا ایف آر درج کرکے انکو گرفتار کیا جائے اور ہماری زمین کو قابضین سے واگزار کرائی جائے مگر افسوس اس درخواست کو کئی دن گزرگئے مگر پولیس نامزد قابضین کے خلاف کوئی ایف آئی آر اور قانونی کاروائی نہیں کررہا  جس سے ملزمان کو مذید شے ملا ہے  اور وہ ہماری زمین پر ناجائز قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں حیرانگی ہے کہ جب کسی کے ساتھ ظلم ناانصافی اور اسے اسکی پدری ملکیت سے بیدخل کیا جاتا ہے تو وہ انصاف کے حصول کے لیے کہاں جائے :کیا پولیس کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرکے دست اندازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے پولیس کی سردمہری اور معاملات سے لاتعلقی علاقے کے لوگوں میں مذید بے چینی پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے جس سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتا ہے کیونکہ قابضین کی کوشش ہے کہ وہ لڑائی جھگڑے کے زریعے ہماری املاک پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھیں اس بات کے پیش ہم اس پریس کانفرس کے توسط سے ایک بار پھر پولیس حکام کو یاددہانی کراتے ہیں کہ وہ قانون کی عملداری کے لیے اقدامات کریں اور جن لوگوں کے خلاف ہم نے درخواست دے رکھی ہے انکے خلاف قانونی کارروائی کریں اور ہماری زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف ایکشن لیں انہوں نے کہا کہ ہم پولیس حکام اور ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں بھی یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کریں کہ ایف آئی آر کے اندراج اور قابضین کے خلاف کاروائی کرنے میں کون رکاوٹ ہے انہوں نے مذید کہا کہ پولیس حکام علاقے کا پرامن ماحول کو خراب ہونے سے بچائیں اور انصاف کے تقاضے پوری کریں تاکہ پرامن اور قانون کا احترام کرنے والے شہریوں میں احساس تحفظ کا ماحول پیدا ہوسکے.

Post a Comment

Previous Post Next Post