کوئٹہ ( نامہ نگار ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ بلوچستان کے علاقے حب چوکی میں فورسز کی جانب سے علی الصبح کیے گئے چھاپوں کے دوران بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کے والد اور چچا کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
خاندانی زرائع کے مطابق 2 فروری کو صبح تقریباً ساڑھے تین بجے حب چوکی کے مختلف علاقوں میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر محمد بخش ساجدی، ان کے بھائی نعیم ساجدی اور سابق چیف سوئی گیس بلوچستان انجینئر رفیق بلوچ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر مبتقل کردیا
وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے محمد بخش ساجدی، نعیم ساجدی اور رفیق بلوچ کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور قانونی کارروائی کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
