کوئٹہ پولیس اہلکار گاڑی کا چور نکلا ، گاڑی مالک نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا



کوئٹہ ( نامہ نگار ) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی مندوخیل گلی میں حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک پولیس اہلکار خود چوری کی واردات میں ملوث نکلا۔ پولیس اہلکار گاڑی چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران گاڑی کے مالک نے مزاحمت کی اور فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کو چار گولیاں لگیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے.

Post a Comment

Previous Post Next Post