گوادر (نامہ نگار ) اطلاعات کے مطابق آج 2 فروری 2026 کو صبح تقریباً 9:30 بجے گوادر کے علاقے سہرانی وارڈ سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک مقامی ماہیگیر کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کیے گئے شخص کی شناخت میران ولد اصغر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ماہیگیر ہے اور سہرانی وارڈ گوادر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کوسٹل بیلٹ کے مختلف علاقوں سے متعدد نوجوان، بزرگ اور کاروباری شخصیات قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے کئی افراد آج تک بازیاب نہیں ہوسکے۔
لاپتہ میران کے لواحقین نے اعلیٰ حکام، انسانی حقوق کے اداروں اور عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی فوری بازیابی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
