پسنی، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائی جبری طور پر لاپتہ

 


پسنی (نامہ نگار ) پاکستانی فورسز نے 23 جنوری کی رات  پسنی کے وارڈ نمبر 3 میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر اور دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت بلاچ یوسف اور بیبگر یوسف ولد ڈاکٹر یوسف کے ناموں سے ہوا ہے، جو وارڈ نمبر 3 پسنی کے رہائشی ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق بلاچ یوسف نے 2020 میں لسبیلہ یونیورسٹی آف واٹر اینڈ میرین سائنسز سے میرین سائنس کے شعبے میں گریجویشن مکمل کی تھی اور بعد ازاں ملازمت کی تیاری میں مصروف تھا، جبکہ بیبگر یوسف کالج کا طالب علم تھا۔ 23 جنوری کی رات قابض پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر دونوں بھائیوں کو حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اہلِ خانہ نے اعلیٰ حکام، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ بالاچ یوسف اور بیبگر یوسف کی بازیابی کے لیے آواز بلند کی جائے اور ان کی جلد از جلد رہائی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کی جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post