پندرہ سالہ نسرینہ بلوچ سمیت لاپتہ خواتین کو عدالتوں میں پیش کیاجائے ۔لواحقین



حب چوکی ( نامہ نگار ) حب چوکی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 15 سالہ نسرینہ بلوچ کے اہلخانہ نے کہاہے کہ ایک بیمار 15 سالہ  بچی  گزشتہ سال 22 نومبر کی رات سے فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں غیر قانونی اہلخانہ سامنے جبری لاپتہ کیاگیا ،اس دن سے اہلخانہ پر ہر دن رات قیامت چھائی ہوئی ہے ،مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے کہ ایک نابالغ بیماری بچی یا اہلخانہ کس کرب سے گزر رہی ہوں گیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ ایک بار پھر ہم حکام بالا سیاسی سماجی حلقوں انسانی حقوق کے کارکنان پارٹی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نسرینہ کی بازیابی میں اپنا انسانی فرض ادا کرکے میڈیا میں آواز اٹھائیں  کہ نسرینہ سمیت تمام جبری لاپتہ خواتین کو عدالتوں میں پیش کرکے صفائی کا موقع دیں۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post