کوئٹہ( نامہ نگار ) بلوچستان حکومت اور خفیہ ایجنسیوں کی خوف و دباومیں آکر پریس کلب میں بی بی فضیلہ بنت احمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے بھائی عبدالرزاق ولد احمد علی، سکنہ سریاب قمبرانی روڈ کوئٹہ سے وہ اور ان کا پورا خاندان مکمل طور پر لا تعلق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عبدالرزاق تقریباً دو سال قبل نافرمانی کے باعث گھر سے ناراض ہو کر چلا گیا تھا۔ بعد ازاں اہل خانہ کو معلوم ہوا کہ وہ کسی مسلح تنظیم کے ساتھ وابستہ ہو چکا ہے۔ بی بی فضیلہ نے واضح کیا کہ عبدالرزاق کے کسی بھی غیر قانونی یا ریاست مخالف عمل سے ان کے خاندان کا کوئی تعلق نہیں۔
آپ کو علم ہے حالیہ حملوں کے بعد حکومت نے نہتے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ جن کے خاندان کے افراد عسکریت پسند یا آزادی کی جہدوجہد کی حمایت کرتے ہیں ان سے لاتعلقی کا اعلان کریں اگر نہیں تو انھیں جبری لاپتہ کرکے انھیں جعلی مقابلوں میں ماراجائے گا ۔
