تمپ سوتیلے بھائی کے ہاتھوں نوجوان قتل، ملزم فرار

 


تمپ( نامہ نگار ) تمپ کے مرکزی بازار کے رہائشی ایک نوجوان کو مبینہ طور پر اس کے سوتیلے بھائی نے چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت شبیر ولد رشید، سکنہ تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جہاں ملزم نے گھریلو تنازع کے دوران شبیر پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post