چمن میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ، پولیس اہلکار جانبحق

 


چمن(بلوچستان  ٹوڈے)ضلع چمن کے علاقے روغانی میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد  نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکارجانبحق ہو گیا۔ ڈی ایچ او کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم معمول کی مہم کے دوران فرائض انجام دے رہی تھی۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیو مہم کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
حکام کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پولیو مہم کسی صورت نہیں روکی جائے گی اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post