کوئٹہ اسد کرد کو بازیاب کیا جائے، ہمشیرہ کی اعلی حکام سے اپیل

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مرکزی سیکرٹری جنرل حوران بلوچ نے کہا کہ اریچ تاج کرد نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سے رابطہ کرکے شکایت کی، کہ ان کے بھائی اسد کرد ولد ظفر اللہ کرد ایک طالب علم ہے، جنہیں رواں سال 5 فروری کی رات کو سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بروری روڑ کوئٹہ سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اور انہیں ان کے بھائی کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے خاندان شدید دباو کے شکار ہے، انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ وہ انہیں ان کے بھائی کے خیریت کے حوالے معلومات فراہم کریں،

انہوں نے انسانی حقوق کی اداروں سے بھی اپیل کی، کہ وہ اسد کرد کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں

حوران بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اسد کرد پر کوئی الزام ہے، تو ان کو منظر پر لاکر اپنے صفائی پیش کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی گا حق دیا جائے، اور اگر وہ بےقصور ہے تو ان کی رہائی میں اپنی کردار ادا کرکے خاندان کو کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post