اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ-31 افراد جاں بحق

 


اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد ترلائی میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں31 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 169زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا امام بارگاہ خدیجہ الکبری کے مرکزی ہال کے دروازےپر ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ, مجموعی طور پر 31 افراد جاں کی بازی ہار گئے، دھماکے کے بعد ہسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169 ہو گئی۔

تین بجے تک 20 زخمی پولی کلینک اور 70 پمز اسپتال میں لائے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی تعداد زیادہ ہے اور جڑوں شہروں کے دیگر اسپتالوں میں بھی منتقل کیے جا رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق نماز جمعہ کے دوران پہلی رکعت کے بعد فائرنگ کی اواز آئی جب حملہ اور کو مرکزی گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکہ عین اس وقت ہوا جب دوسری رکعت کا سجدہ جاری تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post