خاران ( نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ خاران کے علاقے المرک، جورکین اور گردنواح میں پاکستانی فوج آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کی کوشش کررہی تھی کہ گھات لگائے افراد نے فورسز قافلے پر حملہ کیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب رواں مہینے خاران شہر میں پاکستانی فوج ہیڈکوارٹرز سمیت سی ٹی ڈی اور ایم آئی دفاتر کو مربوط حملوں میں نشانہ بنایا گیا جبکہ باب خاران کے قریب پاکستانی فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کے قافلے حملے میں نشانہ بنایا گیا جہاں نو اہلکاروں کے ہلاکت کے بعد ان کا اسلحہ تحویل میں لیا گیا تھا۔ مذکورہ حملے بلوچ لبریشن آرمی کے آپریشن ھیروف ٹو کے تحت کیے گئے۔
