لاڑکانہ (نامہ نگار ) قابض پاکستانی فورسز نے 3 فروری 2026 کو شیخ زاید اسپتال لاڑکانہ سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت طارق حسین ولد محمد شریف بگٹی کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈیرہ بگٹی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ علاج کی غرض سے اسپتال میں موجود تھے جہاں سے قابض پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں سے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستانی فورسز نے 5 فروری 2026 کو آواران کے علاقے جھاؤ کوٹو میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کیے گئے نوجوان کی شناخت واحد ولد محمد کریم کے نام سے ہوئی ہے جو جھاؤ کوٹو کے رہائشی ہیں۔
اہلخانہ نے حکامِ بالا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ واحد کی فوری اور محفوظ بازیابی کے لیے آواز اٹھائی جائے۔
