سوراب ( ویب ڈیسک )
سوراب تحصیل آرچنو سے اغواء ہونے والا نوجوان عطا اللہ مینگل ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہ ہو سکا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود سوراب انتظامیہ مغوی کو بازیاب کرانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے ڈی سی سوراب طفل تسلیاں دینے میں مگن لواحقین سراپا احتجاج ،اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مغوی کو ایوب سناڑی اور اس کے ساتھیوں نے اغواء کیا تھا، جن کے نام مقدمے میں درج ہیں، اس کے باوجود ملزمان علاقے میں آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈی سی سوراب کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث مغوی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
عطا اللہ مینگل کی والدہ نے حکومتِ بلوچستان، وزیراعلیٰ میر سر فراز بگٹی، کورکمانڈر بلوچستان اور آئی جی پولیس سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو مغوی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
