بلوچستان بار کونسل انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا الزام، ساجد ترین ایڈووکیٹ کا دعویٰ

 


کوئٹہ (نیوز ڈیسک)سینئر قانون دان اور بلوچستان بار کونسل کے رکن ،بی این پی کے مرکزی رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ حالیہ بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے کھل کر مداخلت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے اور منظم دھاندلی کے ذریعے مخصوص امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ساجد ترین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بار کے انتخابات ہمیشہ آزاد اور غیر جانبدارانہ ہوتے آئے ہیں، لیکن اس بار اداروں کی براہ راست مداخلت نے وکلا برادری کو سخت مایوس کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وکلا تنظیمیں اس صورتحال پر غور کر رہی ہیں اور جلد ہی آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post