خضدار ( نامہ نگار)
بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ زنیرا قیوم بلوچ، جو کہ یونیسف (UNICEF) پاکستان کی یوتھ ایڈووکیٹ برائے موسمیاتی تبدیلی اور لڑکیوں کے بااختیار بنانے کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں، نامعلوم افراد نے حب میں ان کے گھر پر حملہ کر کے قیمتی سامان کو نقصان پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب زنیرا قیوم بلوچ اپنی خالہ کی شادی میں شرکت کے لیے خضدار میں موجود تھیں۔ اسی دوران ان کے حب میں واقع گھر میں نامعلوم افراد نے گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ حملہ آوروں نے زنیرا کے ذاتی کمرے کو نقصان پہنچایا اور متعدد اہم دستاویزات اور ایوارڈز ضائع کر دیے۔
زنیرا کے مطابق، ان کے پاسپورٹ، یونیسف کی دستاویزات، تعریفی شیلڈز، ایوارڈز اور ٹرافیاں پھاڑ دی گئیں یا توڑ دی گئیں۔
