پسنی (نامہ نگار) مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے رہائشی جبری لاپتہ نوجوان کی نعش برآمد ۔ اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر لیاری ایریا میں حسن ہوٹل کے قریب ایک لاش برآمد ہوئی ، جس کی شناخت جہانزیب ولد روشن سکنہ وارڈ نمبر 1 ببرشور پسنی کے نام سے کی گئی، نعش کو مزید کاروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔
آپ کو علم ہے مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فورسز فرنیٹر کور ایف سی نے گزشتہ ماہ 28 ستمبر 2025 کو سہ پہر تین بجے کے روز ببر شور سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔