قلات نادرا کا دس سال قبل فوت ہونے والی خاتون کے انگھوٹے لگانے کی ضد

 


قلات(بلوچستان ٹوڈے)قلات رہائشی سیاسی و قبائلی رہنماء ٹھیکیدار حبیب لانگو نے کہا ہے قلات میں نادرا آفس سہولت کی بجائے زحمت بن گئی ہے۔
میری ساس دس سال قبل فوت ہوگئی ہے نادرا والے کہتے ہیں کہ اس کی انگوٹھے لگواؤ یا پچاس ہزار روپے دو اب میں اپنے ساس کو کیسے لاسکتا ہوں یہ بات انہوں نے قلات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔
حبیب لانگو نے کہا کہ اپنی اہلیہ کا شناخت کارڈ کے لیئے اپنے بیوی والدین اور اپنا نکاح نامہ بچوں کے ب فارم کے ہمراہ گیا مگر شناختی کارڈ کے عملہ نے مجھے کہا کہ اپنے ساس کو انگوٹھا لگوانے کے لیئے لاؤ میں نے ان کو کہا کہ میری ساس دس سال قبل فوت ہو گئی ہے۔
میں اسے کیسے لا سکتا ہوں انہوں الزام لگایا کہ نادرا آفس والوں نے مجھ سے پچاس ہزار روپے طلب کیا کہ پچاس ہزار روپے دو پھر دیکھیں گے انہوں نے کہاکہ میرا شناختی کارڈ میرے والدین کی شناختی کارڈ میری نکا ح نامہ اور بچوں کے( ب) فارمز نادرا آفس کے ریکارڈ میں ہیں تو میری ساس کی انگوٹھوں کی کیا ضرورت۔
انہوں نے کہا کہ ان ثبوتوں کے باوجود نادرا آفس والے مجھے مہاجر شمار کرنا چاھتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے پورے خاندان اور ثبوتوں کے ساتھ کوئٹہ پریس کلب میں بھی پریس کانفرنس کرونگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post