بنوں ( ویب ڈیسک ) بنوں میں مسلح افراد نے مروت بیٹنی قومی تحریک کے تین رہنماوں کواغوا کے بعد قتل کر دیا،
اطلاعات کے مطابق تینوں مشران دو روز قبل باران ڈیم کے پانی کے حصول سے متعلق تحریک کے سلسلے میں ڈیم کے دورے پر گئے تھے، جہاں انہیں مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ آج صبح تینوں رہنماؤں کی لاشیں ٹوچی پل، بنوں کے قریب سے برآمد ہوئی ہیں۔