جھڑپوں میں 58 پاکستانی فوجی ہلاک، درجنوں زخمی، 25 چوکیوں پر قبضہ کرلیا، اپنی زمین کا بھرپور دفاع کریں گے، افغان ترجمان

 


قندھار(ویب ڈیسک) افغان حکومت کے ترجمان  نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ اس نے اپنی سرزمین اور فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں رات بھر کی سرحدی کارروائیوں میں 58 پاکستانی فوجی ہلاک کر دیے ہیں۔ افغان حکومت کے ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات بھر جاری رہنے والی کی سرحدی جھڑپوں میں 58 پاکستانی فوجی ہلاک کر دیے گئے۔ افغان حکومت کے ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان افواج نے 25 پاکستانی فوجی چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے، 58 فوجی مارے گئے ہیں، اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مجاہد نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا،
افغانستان کی تمام سرکاری سرحدوں اور ڈی فیکٹو لائنوں پر صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، اور غیر قانونی سرگرمیوں کو بڑی حد تک روکا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ہلاکتوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ افغان حکومت کی وزارت دفاع نے اتوار کی صبح سویرے کہا کہ اس کی افواج نے سرحد کے ساتھ جوابی اور کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ طورخم بارڈر کراسنگ، جو دونوں ممالک کے درمیان دو اہم تجارتی راستوں میں سے ایک ہے، اتوار کو اپنے معمول کے وقت صبح آٹھ بجے نہیں کھولی گئی۔ وزارت نے مزید کہا کہ اگر مخالف فریق نے دوبارہ
افغانستان کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، تو ہماری مسلح افواج ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ایک مضبوط جواب دیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post