سردار اختر مینگل نے اپنے اوپر سفری پابندی کا اقدام بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

 


کوئٹہ ( بلوچستان ٹوڈے ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سفری پابندی کے حکومتی اقدامات کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ پیر کو بی این پی کے رہنماءساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں سردار اختر جان مینگل کی جانب ان پر عائد کی گئی۔سفری پابندی کے اقدام کے خلاف پٹیشن دائر کردی۔ اس موقع پر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، وائس چیئرمین بار کونسل راحب بلیدی ایڈووکیٹ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی مرکزی لائرز فورم سیکرٹری حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی لائرز فورم کے علی حسن بگٹی ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی اپنے وکالت نامے جمع کرائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایمگریشن حکام نے سردار اختر جان مینگل کا نام پی آئی سی ایل میں ہونے کی وجہ سے انہیں دبئی جانے سے روک دیا تھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post