کوئٹہ میں دہرا قتل خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف۔

 


کوئٹہ (بلوچستان ٹوڈے)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہرے قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں۔

پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن عائشہ فیض نے ڈان کو بتایا کہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والے مرد و خاتون کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا گیا، جنہیں 4جون 2025کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی عمر 37 سے 38 برس کے قریب ہے، جن کے سر پر ایک جبکہ سینے اور پیٹ پر سات گولیاں ماری گئیں خاتون کے بازو پر نام نور بانو بی بی لکھا ہوا تھا اور اس کا تعلق ساتکزئی قبیلہ سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکے کا نام احسا ن اللہ اور اس کی عمر 35سے 36سال کے لگ بھگ ہے، جسے سینے اور پیٹ پر 9 گولیاں ماری گئی تھیں۔

پولیس سرجن عائشہ فیض کے مطابق خاتون کی لاش خراب ہو چکی تھی تاہم قابل شناخت تھی، جبکہ مرد کی لاش کی حالت قدرے بہتر اور قابل شناخت تھی۔

غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون کو ڈیگاری قادر بخش کول مائنز قبرستان اور مرد کو سنجدی قبرستان میں دفنایا گیا تھا، دونوں لاشوں کے ڈی این اے بھی حاصل کر لیے گئے اور ضرورت پڑنے پر ڈی این اے بھی کیا جائے گا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post