ڈیرہ مراد جمالی، غیرت کے نام پر ماں کو قتل کرنے والے دو بیٹے گرفتار

 


ڈیرہ مراد جمالی (بلوچستان ٹوڈے) پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی کی اہم و کامیاب کارروائی والد کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر ماں کا گلہ دبا کر قتل کرنے والے سنگ دل دو بیٹے گرفتار پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن (ریٹائرڈ)عاصم خان اور ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایات و احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد طیب اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی سب انسپکٹر محمد عمر اعوان نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر محمد اکبر لوہار، غلام نبی عمرانی، بہادر علی عمرانی و دیگر کے ہمراہ بھاری نفری کے ساتھ کامیاب ریڈ کیا۔

کارروائی کے دوران تھانہ منگولی کی حدود میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں، سیاہ کاری کے الزام کے تحت، اپنے والد کے ساتھ مل کر اپنی ہی والدہ مسما (ش)کو بے دردی سے قتل کرنے والے دونوں نامزد ملزمان خادم اور بخت علی جت کو گرفتار کر لیا گیا پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post