قابض پاکستانی فورسز اور مسلح جتھے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 3 نوجوان کی مسخ شدہ نعشیں برآمد

 


جھاؤ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ جھاؤ کوٹو کے رہائشی نوجوان حمید ولد افضل نامی نوجوان کی مسخ شدہ نعش برآمد۔
علاقائی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے پانچ دن قبل مقتول کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا تھا ۔
اور سوموار کی روز اسے قتل کرکے اس کی نعش ویرانے میں میں پھینک دی ۔



دوسری جانب جھل جھاؤ میں قابض پاکستانی فورسز کے بنائے گئے مقامی مسلح جتھے کے کارندوں نے آج  دو نوجوانوں نذیر احمد ولد بہرام بلوچ کو جلائی کانی گاؤں میں واقع اس کے گھر سے صبح کے وقت اسلح کے زور پر اغوا کرلیا، جبکہ دوسری جانب جہل جھاؤ  سے نور خان ولد امیر بخش سکنہ  جہل جھاؤ نامی نوجوان  کو بھی دوسرے مقام سے اغوا کرکے لے گئے ،چند گھنٹے بعد دونوں کو قتل کرکے جہل جھاؤ میں پھینک دیا گیا۔

واضح رہے آج پاکستانی فورسز نے بھی جھاؤ میں پانچ دن قبل جبری لاپتہ  ہونے والے نوجوان کو قتل کرکے اسکی  مسخ شدہ نعش پھینک دیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post