پنجگور ( بلوچستان ٹوڈے) انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز نے کمیٹی کے جنرل سکریٹری قائم الدین نائب صدر لعل دوست عطاء محمد میر حاصل خان نیازاحمد قمبرانی اور دیگر تاجروں کے ہمراہ سبزی منڈی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بدامنی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تاجروں سے تواتر کے ساتھ ڈکیتی کے واقعات ہورہے ہیں گزشتہ روز سبزی منڈی کے جنرل سکریٹری محمد آصف جو اپنی گاڑی میں گھر سے بازار کی طرف آرہے تھے کہ خدابادان میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے پک اپ گاڑی نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے اور آصف کو چاقووں کے وار سے زخمی بھی کردیا انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حاجی ثناء اللہ کے دکان سے ایک ماہ قبل لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر بھی چوری ہوگئے تھے حاجی اکرم اور دو مذید معززتاجران سے ڈکیتیاں ہوئیں تھیں مگر تاحال پولیس زمہ داروں کا کھوج لگانے میں ناکام ہے بلکہ پولیس کے زمہ داران مکمل بے بسی کا اظہار کررہے ہیں جو انتہاہی تکلیف دہ اور باعث تشویش ہے فرید نواز نے کہا کہ ہم نے ایس پی پولیس کے ساتھ گزشتہ روز ملاقات کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور ان پر واضح کردیا کہ وہ اتوار تک آصف سے گاڑی چھیننے والے گروہ کا سراغ لگا کر انکو گرفتار کرکے گاڑی کو برآمد کریں انہوں نے کہا کہ اب ہمارے الٹی میٹم کو محض دو دن رہ گئے ہیں جس کے بعد ہم غیر معائینہ مدت تک شٹرڈاوں ہڑتال کی طرف جائیں گے پیر21 جولائی کو بازار کو مکمل بند کریں گے انہوں نے کہا کہ بازار کی بندش کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک ہوگا جب تک پولیس بازار کے دکانداروں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں کا سراغ لگاکر ملزمان کو گرفتار نہیں کرتی فرید نواز نے مذید کہا کہ موجودہ صورت حال میں تاجر برادری کے لیے روزگار کرنا مشکل ہوگیا ہے وہ شدید بے چینی اور خوف کا شکار ہیں انکے جان ومال کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے چور اور رہزن جہاں جس جگہ چاہتے ہیں واردات کرکے باآسانی نکل جاتے ہیں پنجگور میں جتنے بھی واقعات اور وارداتیں ہوئی ہیں آج تک پولیس نے کسی ایک واقعہ کا ملزم گرفتار نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ اب تاجر برادری تنگ آمد بہ جنگ آمد جیسی صورتحال سے گزررہی ہے ہم مجبور اور بے بس ہیں اور ہمارے ہاتھ میں صرف شٹر ہے باحالت مجبوری شٹربندی کا اعلان کررہے ہیں تاکہ ہماری فریاد بالائی سطح تک پہنچ سکے وزیر اعلی بلوچستان آئی جی پولیس چیف سکریٹری ڈی آئی جی مکران ڈپٹی کمشنر پنجگور تاجروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں اور جرائم پیشہ افراد کی بیکنی کرائیں تاکہ تاجر برادری بغیر کسی خوف اور نقصان کے اپنا کاروبار کرسکے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس دیتی ہے کاروبار ہوگا تو حکومتی خزانے میں ٹیکس جائے گا فریدنواز نے کمانڈنٹ پنجگور ریفل سے بھی اپیل کی کہ وہ اللہ اکبر چوک سے بازار جانے والا راستہ قریبی دکانداروں اور شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر دن کے اوقات کھول دیں انہوں نے کہا کہ راستے کی بندش سے تاجر برادری کے ساتھ عام شہری بھی مشکلات کا شکار ہیں