تربت ( بلوچستان ٹوڈے ) تربت ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڈیچ کی کوششوں سے ایک اور لاپتہ نوجوان، گلشیر ولد عبدالمجید، سکنہ گیبُن ڈبک تربت، بازیاب ہو کر آج اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔
بتایا جارہاہے کہ گلشیر کے اہلِ خانہ نے کچھ عرصہ قبل ڈی سی آفس جا کر ان کی بازیابی کے لیے باضابطہ درخواست دی تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فوری اقدامات شروع کیے۔ ان کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں نوجوان بحفاظت بازیاب ہو سکا۔
علاقائی عوامی و سیاسی حلقوں نے ڈی سی کیچ کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھی اسی جذبے سے کام لیا جائے گا اور فورسز کو انکے حدود میں رکھنے کیلے بھی قدم اٹھائیں گے کہ وہ غیر قانونی لوگوں کو لاپتہ کرنے سے باز رہیں گے ورنہ انکے خلاف اختیارات کا استعمال کیاجائے گا کیوں کہ علاقہ میں لوگوں کے تحفظ کی ذمہداری ان پر عائد ہوتی ہے لوگ اٹھائے جاتے ہیں تو وہ خواب خرگوش میں کیوں ہوتے ہیں ۔