تربت ،چمن ،ماں بیٹے سمیت 4 افراد قتل

 



تربت،چمن ( ویب ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت تمپ گومازی میں نامعلوم مسلح  افراد نے فائرنگ کرکے حمل ولد واحد نامی نوجوان کو قتل کردیا،قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

دوسری جانب تربت کے نواحی علاقہ جوسک میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں  چمن میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا۔  ذرائع کے مطابق چمن شن تالاب کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کے اپنی بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post