پنجگور بی این پی عوامی کا اجلاس 21 جولائی کو ہوگا ۔ ترجمان
پنجگور ( پریس ریلیز) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان کے بیان کے مطابق بی ین پی (عوامی) کا سینٹرل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت پارٹی کے مرکزی صدر و رکن صوبائی اسمبلی راجی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوگا اجلاس مورخہ 21 جولائی 2025 بروز سوموار کو بمقام کوئٹہ منعقد ہوگا
اجلاس میں بلوچستان میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی ،بلوچستان کی مخدوش صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی بحث ہوگی اور پارٹی اپنی آئندہ کی لائحہ عمل کا علان کرےگی تمام سینٹرل کابینہ و سینٹرل کمیٹی کے ممبران اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔