تربت (ویب ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت آپسر کولوائی بازار میں نامعلوم افراد نے ایک رہائشی گھر میں دستی بم پھینکے گئے ،ایک پھٹ گیا دوسرا پھٹ نہ سکا ۔ پولیس کے مطابق، شمیم احمد ولد میار کے گھر پر نامعلوم افراد نے دو دستی بم پھینکے ، جن میں سے ایک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی ہوگئے ،جب کہ دوسرا گھر کے احاطے میں گرا لیکن پھٹ نہ سکا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔