قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ سرمچاروں نے قلات میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنا کر شدید نقصانات سے دوچار کیا، جھڑپوں میں سنگت صہیب بلوچ عرف امیر بخش شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔
ترجمان نے کہاہےکہ آج قلات کے علاقے کوہک میں قابض پاکستانی فوج نے صبح نو بجے کے قریب جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کی کوشش کی، جس کو سرمچاروں نے گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔ یہ حملہ چالیس منٹ سے زائد جاری رہا، جس میں قابض پاکستانی فوج کے نو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد اہلکار زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہاہےکہ قابض فوج گزشتہ پانچ روز سے کوہک اور گردونواح کے علاقوں میں پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہے، تاہم بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کی مضبوط حکمت عملی کے باعث قابض فوج کو مسلسل شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہی جھڑپوں میں سنگت صہیب بلوچ عرف امیر بخش شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔
ترجمان نے کہایےکہ شہید سنگت صہیب بلوچ عرف امیر بخش ولد محمد دین بنیادی طور پر قلات کے علاقے منگچر سے تعلق رکھتے تھے اور اس وقت کلی اسماعیل، کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے۔ وہ ایک سال قبل بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ہوئے اور قومی آزادی کے حصول کے لیے قلات کے محاذ پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
انہوں نے کہاہےکہ شہید صہیب بلوچ ایک دلیر، باہمت اور بااصول ساتھی تھے، جنہوں نے اپنی مختصر مگر پُرعزم انقلابی زندگی میں کئی اہم کارروائیوں میں حصہ لیا۔ وہ نہ صرف ایک بہادر سپاہی بلکہ ایک باشعور انقلابی کارکن بھی تھے، جن کی وابستگی تحریک کے نظریے سے غیر متزلزل رہی۔
ترجمان مزید کہا ہےکہ انہوں نے آخری معرکے میں بھی فرنٹ لائن پر رہ کر قابض فوج کو کاری ضربیں لگائیں اور دشمن کو شدید نقصان پہنچایا۔ ان کی بہادری اور قربانی نہ صرف قلات کے محاذ بلکہ پورے قومی تحریک کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
انھوں نے بیان کے آخر میں کہا ہےکہ شہید صہیب کی قربانی بلوچ قومی تاریخ کا ایک تابناک باب ہے، جو نسل در نسل آزادی کے متوالوں کو جدوجہد کا حوصلہ، راستہ اور یقین فراہم کرتا رہے گا۔