کوئٹہ سٹیلائٹ ٹاﺅن میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی۔

 


کوئٹہ(بلوچستانٹوڈے)کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاون میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران چاندنی چوک پر مظاہرین پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر کے ٹائر جلا رہے تھے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ مظاہرین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج پر فائرنگ کرنا عوامی آواز کو دبانے کے مترادف ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

Post a Comment

Previous Post Next Post