خاران ( ویب ڈیسک ) خاران کراچی مین شاہراہ پر سڑک کی تعمیر کے جاری کام پر مسلح افراد کا حملہ مشینری جلا دی ۔ ذرائع کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے خاران کراچی روڈ سراوان کے قریب جاری روڈ کے تعمیراتی کام پر حملہ کر کے مشینری نذر آتش کر کے کام بند کرنے کی دھمکی دی ۔ تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب مین بازار شهید فدا چوک پر واقع موبائل کی دکان پر مسلح افراد داخل ہوئے دکان مالک کو زدو کوب لر کے سامان و نقدی لیکر فرار ہو گئے، دونوں واقعات کی پولیس نقش کر رہی ہے۔