مستونگ ( ویب ڈیسک ) مسلح ڈاکوﺅں نے مستونگ میں الحبیب بینک کو لوٹ لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بینک میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا۔ ڈاکو بینک سے ایک بڑی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب خاران مین بازار شہید فدا چوک پر واقع موبائل کی دکان پر مسلح افراد داخل ہوئے دکان مالک کو زدو کوب کرکے سامان و نقدی لیکر فرار ہوگئے، دونوں واقعات کی پولیس تفتیش کررہی ہے۔