کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 11 اگست کی شب کوئٹہ کے علاقے ولی جیٹ میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کے دوران پاکستانی فورسز نے 17 سالہ طالبعلم قیصر ولد خان محمد اور دکاندار سمیر بلوچ ولد محمد خان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے کے بعد دونوں نوجوان تاحال منظرِ عام پر نہیں آ سکے ہیں۔
