قلات (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 21 جون کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے گوم میں فائرنگ کرکے سب انسپیکٹر سی ٹی ڈی فدا آحمد کو ہلاک کیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ فدا آحمد بدنام زمانہ پاکستانی فورس سی ٹی ڈی کے حاضر سروس افسر ہونے کے علاوہ ذاتی طور پر پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کا ایک آلہ کار بھی تھا، جوکہ قلات و گردونواح میں فوجی ایماء پر متعدد نوجوانوں کی گرفتاری، تشدد اور شہادت میں برائے راست ملوث ہے۔ مذکورہ کارندہ بلوچ قوم و تحریک کے خلاف متعدد سنگین اور انتہائی غیرانسانی جرائم میں ملوث ہے۔
ترجمان نے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ قلات میں فدا احمد کے نیٹورک سے منسلک کارندوں سمیت علاقے و گردونواح میں متعدد دیگر ضمیرفروش آلہ کار ہمارے نشانے پر ہیں، جنہیں جلد عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔