دُکی، یارو میں ڈیتھ سکواڈ سرغنہ اکبر ناصر کے ٹھکانوں پر حملہ، علاقے میں متعدد گھنٹے سرمچاروں کی ناکہ بندی ،قلات پاکستانی فورسز کے قافلے پر بم دھماکے

 


قلات ،دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو سلسلہ وار تین دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ دکی میں ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ کے ٹھکانہ پر حملے ۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے کوہک میں پاکستانی فورسز کے قافلوں کو حملوں میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کرنے والے فورسز کے قافلے کو تین دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایک دھماکے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو فورسز اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم فورسز کو مزید جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی نے قلات کے مختلف علاقوں منگچر اور موڑگند میں پانچ آئی ای ڈی حملوں سمیت مسلح حملے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناکر بھاری جانی نقصانات سے دوچار کیا تھا۔

ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ حملوں میں مجموعی طور پر 15 پاکستانی فورسز کے اہلکار ہوئیں جبکہ حکام نے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔
دوسری جانب دُکی سے  اطلاعات ہیں کہ  20 جون کو بلوچ آزادی پسند تنظیم کے سرمچاروں نے دُکی کے علاقے یارو میں ناکہ بندی کرکے ایریا کو اپنے کنٹرول میں لیا، اور علاقے میں موجود بدنام زمانہ ڈیتھ سکواڈ سرغنہ اکبر ناصر کے متعدد ٹھکانوں پر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیتھ سکواڈ و سرمچاروں کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ 6 بجے شروع ہوا۔ علاقے میں شدید فائرنگ اور پے در پے دھماکوں کی آوازیں مسلسل 8 بجے تک سنائی دیں۔ تاہم آزادی پسند تنظیم کی جانب سے سڑکوں پر ناکہ بندی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ڈیتھ سکواڈ کے ٹھکانوں پر حملے میں کارندوں کو شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی اطلاع ہے کہ حملے کے حملے سے قبل و حملے کے دوران متعدد کارندے اپنے مورچے اور ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ گئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post