حب چوکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جھاؤ کے رہائشی نوجوان جبری لاپتہ



حب ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری 
لاپتہ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق، لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سخی داد ولد محمد بخش کے نام سے ہوا ہے، جو جھاؤ  پیلار کا رہائشی اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔

  پاکستانی فوج نے دارو ہوٹل پر واقع ان کی ہمشیرہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سخی داد کو حراست میں لیکر  لے گئے۔
اہلخانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔ وہ  اپنے گھر کا واحد کفیل ہے، جبکہ ان کے والد نابینا ہیں۔

اہلِ خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سِکی داد پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر وہ بے گناہ ہے تو فوراً رہا کیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post