سوراب عوام نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ، واپڈا آفس کے گھیراو کا اعلان کردیا

 

سوراب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سوراب بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سوراب کے تاجروں اور عوام کا سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق سوراب شہر اور دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر اعلانیہ اضافے سے تنگ سوراب کے تاجر برادری اور عوام نے احتجاجی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں کل بروز منگل صبح گیارہ بجے سوراب بازار کے تاجر برادری عوام کے ساتھ مل احتجاجی ریلی نکالنے کے ساتھ ساتھ  گریڈ اسٹیشن کا گھیراو کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کریں گے۔ اس سلسلے میں سوراب کے عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاج شامل ہوکر واپڈا کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post